حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات نہ کئے تواپوزیشن جماعتیں حکومت کی حمایت چھوڑدیں گی،خورشیدشاہ ،
تحریک انصاف مذاکرات سے بھاگی توحکومت کاساتھ دیں گے ، احتجاج سے ایسے حالات پیدانہ کریں اس سے نہ عمران کواقتدارمل سکتاہے اورنہ ہی میاں صاحب کااقتداربچ سکتاہے،نجی ٹی وی کوانٹرویو
منگل 9 دسمبر 2014 23:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات نہ کئے تواپوزیشن جماعتیں حکومت کی حمایت چھوڑدیں گی،تحریک انصاف مذاکرات سے بھاگی توحکومت کاساتھ دیں گے ۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ احتجاج سے ایسے حالات پیدانہ کریں اس سے نہ ہی عمران کواقتدارمل سکتاہے اورنہ ہی میاں صاحب کااقتداربچ سکتاہے ،1977ء کوہم دیکھ چکے ہیں ،جوحالات پیداہوئے اورآمرآیاتوملک کہاں پہنچ گیا،جمہوریت میں باتیں سنی جاتی ہیں ،جمہوریت نہ ہوئی توآمریت ہوتی توعمران خان تین ماہ سے احتجاج نہ کررہاہوتا،وہ تین گھنٹے کھڑانہ ہوسکتا۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اورعمران خان کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں ،مذاکرات کریں مذاکرات سے ہی معاملات حل ہوسکتے ہیں ،اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ اورآئین کے ساتھ کھڑی ہیں ،اگرحکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات نہ کئے توہم حکومت کے ساتھ کیوں کھڑے ہوں ،اگرتحریک انصاف مذاکرات سے بھاگ گئی توہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے ،حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک خطرناک ہوگااس سے فیڈریشن کمزورہوگی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.