اسلام ہی حقوق انسانی کا سب سے بڑا علمبردارہے،مفتی محمد نعیم،

انسانی حقوق کے نام نہادعلمبرداروں نے ہی ہمیشہ انسانی حقوق کوپامال کیاہے،مہتمم جامعہ بنوریہ

بدھ 10 دسمبر 2014 18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ دین اسلام سے بڑھکردنیاکے کسی مذہب نے انسانی حقو ق کومذہبی تحفظ نہیں دیاہے، اسلام زندگی کے ہرشعبے اورمعاشرے کے ہرفردکے حقوق کاتعین کرتاہے ،موجودہ دورمیں انسانی حقوق کے نام نہادعلمبرداروں نے ہی ہمیشہ انسانی حقوق کوپامال کیاہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ اسلام امن وسکون کا دین اورمعاشرے کے ہر فردتمام بنیادی حقوق مہیا کرتاہے اور دیگر مذہب کے لوگ اس بات کو تسلیم کرچکے ہیں اسلام نے انسانیت کو جو حقوق دیے ہیں وہ کسی دوسرے مذہب میں نہیں، اسلام انسانیت کو طبقاتی تقسیم سے روکتاہے امیر غریب سب کو یکساں حقوق دیے ہیں اگر کوئی مالک ہیں تو اس سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ اپنے مزدوروں کو پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کا حق دے، والدین کو کہاگیاہے کہ وہ اپنی اولاد کی اچھی تربیت کرکے انہیں معاشرے کا ایک اچھا فرد بنائیں اور اولاد پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے والدین کا احترام کریں ان کی خدمت کریں پڑھاپے میں ان کا سہارا بن جائیں، انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر پروپیگنڈوں کے باوجود دنیایہ تسلیم کرچکی ہے کہ اسلام نے انسانیت کو جو حقوق دیے ہیں ان کی مثال کسی اور مذہب دین یا تہذیب میں نہیں ملتی، انہوں نے کہاکہ نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار نے پہلی جنگ عظیم میں ایٹم بم گرا کر لاکھوں لوگوں کا قتل عام کیا،ویت نام ،کمبوڈیا ،مشرق وسطی ،عراق ، افغانستان دیگر ممالک میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کے ہاتھوں حقوق انسانی کی پامالی کی دلسوز داستانیں رقم کی گئی ، نائن الیون کے بعددنیا بھر سے مسلمانوں کو قید کرکے انہیں گونتاناموبے میں ظلم وتشدد کا نشانہ بنایا گیادہشت گردی کی نام نہاد جنگ میں معصوم بچوں اور بوڑھوں کی بھی تفریق نہیں کی گئی بلکہ انہیں بھی بے دردی شہید کیا گیا ، مظلوم امت مسلمہ کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو افغانستان سے امریکہ منتقل کردیا گیا اس کے طرف توجہ دینے کے بجائے نام نہاد دانشور اور اہل مغرب اور اس کے اہلکار اسلام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔