نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کا پاکستان آگہی پروگرام ، گورنمنٹ منور مڈل سکول‘ وسن پورہ شاد باغ‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور کا مطالعاتی دورہ

بدھ 10 دسمبر 2014 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) گورنمنٹ منور مڈل سکول‘ وسن پورہ‘ شاد باغ‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے دارِ ارقم کالج فار گرلز‘ ہربنس پورہ‘ لاہور‘عزیز بھٹی کیڈٹ سکول‘ اپر کینال کھیرہ پُل‘لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گوپال نگر‘ گلبرگIII‘ لاہور‘گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ گلشن راوی‘ لاہور‘ گورنمنٹ سید نیشنل گرلز پرائمری سکول‘ سعدی پارک‘ مزنگ لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ اندرون دہلی گیٹ‘ لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ چوک مسجد وزیر خاں‘ لاہور کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد827تھی ۔

متعلقہ عنوان :