حکومت تحریک انصاف کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات پر تیار
بدھ 10 دسمبر 2014 19:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر۔2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات آئین اور قانون کے دائرے میں ہونگے، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ جوڈیشل کمشن نے دھاندلی کی تصدیق کی تو حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کیساتھ مذاکرات کئے جائیں۔
حکومت تحریک اںصاف کیساتھ بامقصد اور غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ ہماری اپیل ہے کہ تحریک اںصاف آنے والے جلسے فوری طور پر ملتوی کردے۔ تحریک انصاف سے جلسے ملتوی کرنے کی اپیل کر رہے ہیں، مذاکرات شروع کرنے کیلئے شرط نہیں رکھ رہے۔(جاری ہے)
تحریک اںصاف محب وطن پاکستانی ہونے کی حیثیت سے اپنا احتجاج ملتوی کردے۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے قائدین سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے قائدین کو متعدد مرتبہ ٹیلی فون کرنے کی کوشش کی۔ تحریک اںصاف کے ساتھ بہت جلد بات چیت ہو جائے گی۔ امید ہے کہ کل مذاکرات کا پہلا دور شروع ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی طور پر آئی ایس آئی اور آئی بی جوڈیشل کمشن کا حصہ نہیں بن سکتی لیکن جوڈیشل کشمن دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جس کو چاہے لے سکتی ہے۔ جوڈیشل کمشن خود چاہے تو دھاندلی کی تحقیقات کیلئے آئی ایس آئی یا آئی بی سے نمائندوں کو لے سکتی ہے۔ تحریک انصاف نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ جوڈیشل کمشن کے نیچے آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندوں کو شامل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اور احسن اقبال حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن ہونگے۔ تحریک انصاف بھی مذاکرات کیلئے اپنے اراکین کا اعلان کرے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مذاکرات وہیں سے شروع کئے جائیں جہاں سے سلسلہ ٹوٹا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.