ڈاکٹرانیلہ تقی ملائیشیا اور کولمبوکے دورے سے واپس آگئیں

پاکستان میں اب ڈینگی فیور کا علاج ناممکن نہیں رہا، ڈاکٹرانیلہ تقی کا ورلڈ کانگریس آف انٹیگریٹڈ میڈیسن سے خطاب

بدھ 10 دسمبر 2014 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) معروف فزیشن اور سماجی شخصیت ڈاکٹرانیلہ تقی ملائشیا اور کولمبو کے کامیاب دورے سے وطن واپس پہنچ گئیں، ڈاکٹرانیلہ تقی نے اپنے دورے کے موقع پر کولمبومیں اوپن یونیورسٹی کی جانب سے 52ممالک پرمشتمل ورلڈکانگریس آف انٹیگریٹڈ میڈیسن سے خصوصی خطاب کیااور کانفرنس میں کوچیئر کا اعزازحاصل کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ڈینگی فیور کا علاج بالمثل (نیچرل پیتھی) پر مفصل لیکچر دیاجسے دنیابھرسے آئے ہوئے ڈاکٹرزاور اسکالرز نے بے پناہ سراہا،انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایک وقت تھاکہ پاکستان نے ڈینگی سے بچاؤ اور علاج کے لئے سری لنکاسے ڈاکٹرزکی ٹیم بلائی تھی لیکنپاکستان میں اب ڈینگی فیور کا علاج ناممکن نہیں رہا۔

واضح رہے ڈاکٹرانیلہ تقی نے اپنے دورے کے دوران مختلف سیمیناراور کانفرنسزمیں بھی شرکت اور خطابات کئے۔

متعلقہ عنوان :