سندھ بھر سے آئے ہوئے زراعت وماہی گیری سے وابستہ محنت کشوں کا مشاورتی اجلاس ،

پورے پاکستان میں اور بالخصوص سندھ میں پائیدار امن اور خوشحالی ،تعمیری اور اچھے نوعیت کے کام کی بنیاد پر ہوسکتی ہے، ظہور اعوان

بدھ 10 دسمبر 2014 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) سندھ بھر سے آئے ہوئے زراعت وماہی گیری سے وابستہ محنت کشوں کا مشاورتی اجلاس کراچی کے مقامی ہوٹل آئی ایل او کے رہنما ظہور اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ ظہور اعوان نے لیبر ڈیپارٹمنٹ سندھ کی کوششوں اور جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صرف سندھ صوبہ نے اپنے قانون میں زراعت وماہی گیری سے وابستہ محنت کشوں کو انجمن سازی ،اجتماعی سو داکاری کا حق دیا ہے ۔

اور کہا ہے کہ ہم صدق دل سے یقین رکھتے ہیں کہ پورے پاکستان میں اور بالخصوص سندھ میں پائیدار امن اور خوشحالی ،تعمیری اور اچھے نوعیت کے کام کی بنیاد پر ہوسکتی ہے جس میں سماجی تحفظ اور معاشی جمہوریت شامل ہو ۔اور ان حقوق سے انکار یا پابندی لگانا انسانی بنیادی حقوق کی پامالی اور امن کے لئے خطرہ ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ورکرز فیڈریشن صوبہ سندھ کے چےئر مین وقار احمد میمن نے کہا کہ ہم جمہوریت کے اصول اور تمام انسانوں کے لیے یکساں مواقع کی فراہمی کی تائید کرتے ہیں اور استحصال کی تمام صورتوں،جن میں جبری مشقت ، نسل،مذہب ،رنگ،جنس اور جائے پیدائش کی بنیاد امتیازی سلوک اور جبر اور مطلق العنانی اور ہر قسم کی جارحیت کی مخالفت کرتے ہیں اور مساوی تعلیمی نظام ،مساوی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے ،امتیازی سلوک کے خاتمے ،امیر وغریب کا فرق ختم کرنے اور خاص طور پر انہیں بر قرار رکھنے اور ساتھ ساتھ معاشی ترقی میں حصہ لینے اور محنت کشوں کے مختلف طبقات میں اتحاد کے حصول میں ٹریڈ یو نینوں کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم "بامعنی پالیسی ڈائیلاگ خواہ وہ زمیندار /مالکان/ سرمایہ دار /آجر / حکومت سے ہو یا علاقائی تنظیموں سے ہوں، ان میں محنت کشوں کی ایک آواز کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے ان کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کی تائید کر تے ہیں ۔اس موقع پر عالمی ادارہ محنت کے نمائندے سید حسن رضوی نے کہا کہ یہ شعبہ زراعت اور ماہی گیری سے وابستہ محنت کشوں کی بہت اہم کاوش ہے کہ انہوں نے اس شعبہ سے وابستہ لوگوں کو منظم کرنے کی کوشش کی ہے اور ان کیلئے یونین سازی کا کام کیا اور ان کے باوقار روزگار ، نئی زرعی اصلاحات لانے اور بالخصوص لیبر کورٹ کی طرح زرعی عدالتیں قائم کرنے اور ILOکی اہم کنونشنزپر عمل در آمد کرنے کی جدو جہد کا اعادہ کیا ہے ۔

اس یونین کے انتخابات کے بعد نو منتخب جنرل سکریٹری وقار احمد میمن،چےئر پر سن رفعہ گلانی،صدر اسد لله میمن، جوائنٹ سکریٹری رفعہ سلطانہ،خزانچی امام الدین ودیگر نے حلف وفاداری اٹھایا ۔سند ھ ایگریکلچر اینڈ فشنگ ورکرز یونین کے نو منتخب عہدیداران میں رفعہ گلانی چےئر مین ، اسد الله میمن صدر، قمرالدین جلبانی نائب صدر اول،عبدالطیف زرگر نائب صدر دوئم،جان محمد نائب صدر سوئم،وقار احمد میمن جنرل سکریٹری ،رفعہ سلطانہ پنور جوائنٹ سکریٹری ،امام الدین فائنانس سکریٹری ،شفیق سومرو سوشل ویلفےئر سکریٹری شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :