داعش کو ویڈیو لنک دینے والی جامعہ حفصہ کی طالبات کی گرفتاری پر مذاکرات ناکام؟،
سانحہ لال مسجدجیسی صورتحال دوبارہ پید ا ہونے کا خدشہ
جمعرات 11 دسمبر 2014 18:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء ) جامعہ حفصہ انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ،جامعہ حفصہ انتظامیہ کی جانب سے داعش کو ویڈیو لنک دینے والی طالبات کی گرفتاری کی صورت میں شدید مزاحمت کی دھمکی نے اسلام آباد پولیس کو شدید مشکل میں ڈال دیاجس سے سانحہ لال مسجدجیسی صورتحال دوبارہ پید ا ہونے کا خدشہ ہے ۔
ذرائع نے آ ن لائن کو بتایا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایس پی سٹی رضوان گوندل ، ایس پی انوسٹی گیشن سید بلال سمیت دیگر اعلی افسران کے ایک وفد نے جامعہ حفصہ کی انتظامیہ سے تفصیلی ملاقات کی جس میں داعش کو ویڈیو لنک اور دیگر معلومات فراہم کرنے والی طالبات کی ازخود گرفتاری پر بات کی گئی جس صورت میں پولیس داعش تک جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں رسائی حاصل کرے گی تاہم انہیں نقصان نہیں پہنچایا جائے گا اس بات کی یقین دہانی کے باوجود جامعہ حفصہ کی انتظامیہ نے نہ صرف متعلقہ طالبات کی معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا بلکہ اس بات کی دھمکی بھی دی گئی کہ اگر اسلام آباد پولیس کی جانب سے جامعہ حفصہ طالبات کی گرفتاری کی کوشش میں آپریشن کیا گیا تو پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کو شدید مذاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ پر قاتلانہ حملہ، 6 گولیاں لگیں
-
حج کے دوران مکہ مکرمہ میں وزٹ ویزے والوں کے داخلے پر پابندی
-
پنجاب حکومت کو ہتک عزت قانون پر نظرثانی کا کہوں گا،گورنر پنجاب
-
قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی چل بسے
-
پاکستان میں ٹیکس کی وصولی منصفانہ چاہتے ہیں،آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر
-
صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 288 نئے منصوبے شامل ہیں،مزمل اسلم
-
پاکستانی آرمی چیف کا دورہ جرمنی اور اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں
-
ایرانی حکومت نے مرحوم ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی
-
ججز تعیناتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 15روز کی مہلت دیدی
-
یہ بلڈنگ نہیں پی ٹی آئی کا نظریہ ختم کرنا چاہتے ہیں،بیرسٹرگوہر
-
تحریک انصاف کا پارٹی سیکرٹر یٹ پر سی ڈی اے کی کارروائی کیخلاف عدالت جانے کااعلان
-
یو اے ای کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.