حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا، چند دنوں میں اعلان متوقع
جمعرات 11 دسمبر 2014 18:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر۔2014ء) حکومت پاکستان نے تیل کی قیمتوں میں یکے بعد دیگرے نمایاں کمی کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان چند دنوں میں کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث بجلی کے نرخ کم کئے جائیں گے اور عوام کو ریلیف دینے کا ایک اور وعدہ پورا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آنے والے دنوں میں مائع گیس سے بجلی بنانے والے کارخانے لگائے گی جن کے باعث لوڈشیڈنگ میں کمی اور بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔(جاری ہے)
وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
مذاکرات سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ حکومت بامعنی مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائے گی۔ مصدق ملک نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب فائنل رائونڈ میں داخل ہو رہا ہے۔ دہشتگردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے بہت کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ آپریشن ضرب عضب میں قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان جانے والوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.