اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ اپنی جگہ ہے ، دوسری طرف انگوٹھوں کی کمپیوٹرائزڈ تصدیق کے ادارے (نادرا) میں راتوں رات انتہائی اہم انتظامی تبدیلیاں کر دی گئی ہیں ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا امتیاز تاجور نے ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس مینجمنٹ نوید جان کو ہٹا کر ڈی جی ٹریننگ تعینات کر دیا ، جبکہ طاہر اکرام کو ڈائریکٹر جنرل ایڈمن کے ساتھ چیف فنانشل آفیسر کا عہدہ بھی دے دیا ، چیف فنانشل آفیسر(سی ایف او) کے عہدے پر تعینات سلیم خان کو ڈی جی ہیومن ریسورس کے عہدے پر لگا دیا گیا ہے ، سابق چیئرمین طارق ملک کو فارغ کئے جانے کے بعد پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر انتہائی اہم عہدوں پر تعینات افسر وں کے تبادلے ہوئے ہیں ، اس حوالے سے ترجمان نادرا فائق چاچڑ سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔