پاکستانیوں کی بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں ساڑھے 15 فیصد اضافہ

جمعہ 12 دسمبر 2014 17:07

پاکستانیوں کی بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں ساڑھے 15 فیصد اضافہ

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء)رواں مالی سال تارکین وطن پاکستانیوں کی بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں ساڑھے پندرہ فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ ترسیلات زر کا حجم سات ارب انتالیس کروڑ ڈالر رہا۔سٹیٹ بنک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے نومبر تک اناسی کروڑ ڈالر کی زائد ترسیلات زر پاکستان بھیجی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے میں ترسیلات زر کا حجم چھ ارب ، چالیس کروڑ ڈالر تھا۔

نومبر میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے 43 کروڑ ڈالر موصول ہوئی۔سعودیہ، یو اے ای، امریکا، برطانیہ، بحرین، کویت و یورپی یونین کے ملکوں سے چار سو انتیس اعشاریہ ایک ملین، دو سو اکہتر اعشاریہ دو ملین، ایک سو اٹہتر اعشاریہ آٹھ ملین، ایک سو چھپن اعشاریہ سات ملین، ایک سو پچاس اعشاریہ پانچ ملین اور چوبیس اعشاریہ تین ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔