کراچی میں پی ٹی آئی کے کئی مقامات پر دھرنے ختم

جمعہ 12 دسمبر 2014 18:37

کراچی میں پی ٹی آئی کے کئی مقامات پر دھرنے ختم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) کراچی میں تحریک انصاف کے تحت شہر میں کئی مقامات پر صبح سے ہونے والا احتجاج اور دھرنے ختم ہو گئے۔ دھرنے ختم ہونے کے بعد شارع فیصل کے علاوہ دیگر علاقوں جہاں پر دھرنے ہورہے تھے بند سڑکیں کھلنے لگیں اور ٹریفک رواں دواں ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شہر کے بازار اور مارکیٹیں بھی نمازِ جمعہ کے بعد کھلنا شروع ہوگئی تھیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ انصاف نہیں مل رہا تو پرامن احتجاج اُن کا حق ہے، انہوں نے کسی کو زبردستی لانے یا دکانیں بند کرنے کا نہیں کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام، ٹرانسپورٹرز اور مزدوروں کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔