پشاور : چہلم حضرت امام حسین انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

ہفتہ 13 دسمبر 2014 17:35

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں چہلم حضرت امام حسین  انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کے باعث قصہ خوانی سمیت ملحقہ بازاروں کو بند کر دیا گیا تھا ۔ جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔ چہلم حضرت امام حسین  کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کے باعث شہریوں کو مشکلات بھی درپیش آئی ۔

(جاری ہے)

صوبائی دارلحکومت پشاور میں ماتمی جلوسوں کے راستوں کو سکیورٹی کے حوالے سے مکمل طور پر کلیئر قرار دیا گیاتھا جبکہ جلوسوں کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی ۔ چہلم حضرت امام حسین  کے موقع پر کوچہ رسالدارگیا۔گذشتہ شب حسینہ ہال پشاور صدر سمیت مختلف امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس بھی برآمد ہو ئے ۔ عزاداروں نے اس موقع پر سینہ کوبی کی ۔ ماتمی جلوس اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہو تے ہو ئے واپس امام بارگاہوں پر اختتام پذیر ہو ئے ۔ امن وامان کی صورتحال کے باعث پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :