عوام کو یکساں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے باہمی مشاورت ،منصوبہ بندی کے تحت فرائض کی انجام دیہی کو یقینی بنایا جائے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

ہفتہ 13 دسمبر 2014 17:43

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی طارق مغل نے کہاہے کہ بلدیہ غربی میں رہائش پزیر عوام کو یکساں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے باہمی مشاورت اور منصوبہ بندی کے تحت فرائض کی انجام دیہی کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر بلدیہ غربی نذیر احمد خلیفو کے ہمراہ سائٹ زون میں ندی نالوں کی صفائی کے جاری کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ندی نالوں کی صفائی کے عمل کو باقائدگی سے جاری رکھا جائے تاکہ پانی کے بہاوٴ میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ ندی نالوں کے اطراف رہائش پذیر لوگوں کو اس بات پر آمادہ کیا جائے کہ تجاوزات کی وجہ ندی نالوں کی صفائی میں مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ ضلع غربی میں رہائش پزیر عوام کو بلا تفریق سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت امور انجام دیہی میں شب روز کوشاں ہے محدود وسائل کی وجہ سے انتظامیہ کو دشواریوں کا سامنا ہے جبکہ میونسپل کمشنرنے موقع پر موجود افسران کوبلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے دن میں دو مرتبہ صفائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے تسلسل سے جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے عملہ کو کارکردگی اور بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :