این اے 125 میں جعلی ووٹوں کا فائدہ کسے ہوا، یہ نہیں پتہ چل سکتا: سعد رفیق
ہفتہ 13 دسمبر 2014 23:56
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13دسمبر۔2014ء)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نادرا کی جانب سے الیکشن ٹریبونل میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں جعلی ووٹوں سے فائدہ اٹھانے والے امیدوار کا پتہ نہیں چلتا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے این اے 125 میں ووٹوں کی تصدیق سے متعلق نادرا کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ نادرا نے جو رپورٹ جمع کرائی ہے اس سے یہ تو پتہ چلتا ہے کہ جعلی ووٹ کاسٹ ہوئے اور کتنے ہوئے لیکن یہ نہیں پتہ چلتا کہ ان ووٹوں کا فائدہ ہارنے والے امیدوار کو ہوا یا یہ ووٹ جیتنے والے امیدوار کو کاسٹ کئے گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ جن پولنگ سٹیشنز کی رپورٹ پیش کی گئی اور جہاں دھاندلی کا انکشاف ہوا ہے وہاں تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیابی ملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پولنگ سٹیشنز میں کل ووٹ 7163تھے جن میں سے 4172ڈالے گئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کو 2785اور انہیں 1335ووٹ ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دھاندلی کا فائدہ تو عمران خان کو ہوا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.