تحریک انصاف نے لاہور کو بند کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی
اتوار 14 دسمبر 2014 20:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر۔2014ء) تحریک انصاف کل لاہور میں پلان سی آزمائے گی، شہر کو بند کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔ انتظامیہ بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کُھلیں گے۔ میٹرو بس سروس بھی بحال رہے گی۔ پنجاب یونیورسٹی کے سمسٹر امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔فیصل آباد اور کراچی کے بعد تحریک انصاف نے لاہور بند کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
پی ٹی آئی شہر میں اٹھارہ مقامات پر دھرنے دے گی۔ عمران خان مختلف مقامات پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ تحریک انصاف کے دیگر مرکزی قائدین بھی لاہور میں ہونگے۔ تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان کہتے ہیں کہ شہر میں جلاؤ گھیراؤ نہیں ہوگا۔ ایمبولیسنز، ججز، ڈاکٹرز اور میڈیا کو راستہ دیا جائے گا۔(جاری ہے)
دوسری جانب انتظامیہ بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
شہر میں سرکاری تعلیمی ادارے کُھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہیڈ ماسٹرز اور عملے کو صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک سکولوں میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میٹرو بس سروس بحال رہے گی۔ پنجاب یونیورسٹی کے سمسٹر سسٹم کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ کئی نجی سکولوں نے بھی طلباء کی مشکلات کے پیش نظر پیر کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی پیر کے بجائے منگل کو ہوگا تاہم پنجاب سول سیکرٹریٹ ملازمین کو صبح سات بجے دفتر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر شہر کے ہسپتالوں میں بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ پولیس بھی الرٹ رہے گی۔ تاجروں کے ایک دھڑے نے حفاظتی اقدامات کے تحت کاروبار بند رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.