حصول تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے،ملک اقبال چنڑ،
معاشرے میں عدل و انصاف، میرٹ کی بالادستی اور پر امن ماحول کا قیام تعلیم کے ساتھ ۔ وابستہ ہے،صوبائی وزیر امداد باہمی
پیر 15 دسمبر 2014 22:39
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2014ء) صوبائی وزیر امداد باہمی ملک اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حصول تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ معاشرے میں عدل و انصاف، میرٹ کی بالادستی اور پر امن ماحول کا قیام تعلیم کے ساتھ وابستہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ صادق ڈین ہائی سکول میں سماجی تنظیم الف اعلان کے زیر اہتمام اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صوبائی وزیر اقبال چنڑ نے کہا کہ نئی نسل کو جدید تعلیم کے ذریعے ہنر مند اور معاشرے کا فعال شہری بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اساتذہ کو تاکید کی کہ طلبہ کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جائے اور برداشت کے کلچر کو فروغ دیں تاکہ طلبہ وطن عزیز کو ترقی یافتہ مملکت بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔(جاری ہے)
ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد کی قدر ومنزلت کے بغیر معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہو جاتا ہے۔
اساتذہ کو معاشرہ میں عزت وتکریم دینے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر چوہدری بشیر احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی میرٹ پر تقرری، تعیناتی اور ترقی کے لئے جامع منصوبہ بندی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ اب اساتذہ کا بھی فرض ہے کہ وہ دلجمعی سے اپنا کام انجام دیں۔ریجنل کوآرڈینیٹر الف اعلان سید وجاہت علی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قبل ازیں ہم نے سکولوں میں داخلہ بڑھانے کے لئے کامیاب مہم چلائی ہے۔ اب اساتذہ کے مسائل کو زیر بحث لا کر تعلیمی اداروں میں سازگار تعلیمی ماحول بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی سی او بہاول پور عمران سکندر بلوچ نے ہر مرحلہ میں ہماری مدد کی۔ سوسائٹی فار ڈیموکریسی اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ کے صدر ڈاکٹر سید حفیظ قیصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے مسائل حل کر کے ہم تعلیمی اداروں میں بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹیچر یونین کے صدر صادق جھلن ، پرائمری ایلمنٹری ٹیچر ایسوسی ایشن کی صدر نسرین باجوہ، نسرین اختر اور ہائرسٹاف ایجوکیشن کے صدر عطاالرحمن نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹائم سکیل دیا جائے۔ درجاتی فارمولے کے تحت ترقی پانے والے اساتذہ کو ایم اے ،ایم ایڈ، بی ایڈ کی بنا پر ریگولر گریڈ 17اور 18دیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی قابلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اساتذہ کو ترقیاں دی جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.