ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ فراڈ کے ملزمان کے گرفتار منشی کی پانچ لاکھ میں ضمانت منظور
ساری رات نیند نہیں آتی کہ آخر میرے ملک کا کیا ہوگا؟جسٹس جواد ایس خواجہ نیب اگر کام نہیں کر سکتا تو بند کر دیا جائے، نیب عدالت کے ساتھ مذاق کرنا بند کرے، محض کاغذی کارروائی کر کے چھڑا لی جاتی ہے ،ریمارکس، اداروں کی ناکامی آخر ریاست کی ناکامی بن کر رہ جاتی ہے،جسٹس دوست محمد، نیب کے ملزمان کوئی دہشت گرد تو نہیں کہ انہیں گرفتار نہ کیا جا سکے،جسٹس قاضی فائز
منگل 16 دسمبر 2014 18:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) سپریم کورٹ نے پتوکی کی گلشن دوست محمد ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر فراڈ کے مقدمے میں اصل ملزمان کے گرفتار منشی فیاض کی پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا ہے جبکہ تین رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔
ساری ساری رات نیند نہیں آتی کہ آخر میرے ملک کا کیا ہوگا؟۔عدالت اب خود تو ادارے چلانے سے رہی ۔نیب اگر کام نہیں کر سکتا تو اس کو بند ہی کر دیا جائے۔ اگر نیب نے ملزمان گرفتار نہیں کرنا ہوتے تو پھر مقدمات درج ہی کیوں کئے جاتے ہیں؟۔ادارتی نظم و ضبط کی کمی نظر آتی ہے۔ نیب عدالت کے ساتھ مذاق کرنا بند کرے، محض کاغذی کارروائی کر کے چھڑا لی جاتی ہے جبکہ جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے کہ نیب کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کا بھی براحال ہے جب تک عدالت کارروائی کا نہ کہے کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.