سرکاری گوداموں میں پڑی گند م خراب ہونے کا خدشہ ‘سیکرٹری فوڈنے وزیراعلٰی پنچاب کو گندم کی قیمت فروخت کو 1330روپے سے کم کرکے1280روپے کرنے کی سمری ارسال کر دی

منگل 16 دسمبر 2014 23:20

سرگودہا ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء ) سرکاری گوداموں میں پڑی گند م خراب ہونے کا خدشہ ‘سیکرٹری فوڈنے وزیراعلٰی پنچاب میاں شہبازشریف کو گندم کی قیمت فروخت کو 1330روپے سے کم کرکے1280روپے کرنے کی سمری ارسال کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں سرکاری گندم کا ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ ملیں سرکاری گندم نہیں اٹھارہی ‘جس کی وجہ سے گوداموں میں پڑی گند م خراب ہورہی ہیں دریں اثنا سیکرٹری فوڈ نے پنچاب بھر میں گوداموں میں پڑی سرکاری گندم کو چیک کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر انہیں اچانک چھاپے مارنے کاحکم دیں دیا ہیں ‘سیکرٹری فوڈ کی ہدایت کے پیش نظر گزشتہ روزٹیم نے اچانک ضلع سرگودہا کے سنٹروں کا دورہ کیا جس سے فیلڈ سٹاف کی دوڑیں لگ گی چیکنگ ٹیم نے سنٹروں پر حاضر گندم سٹاک اور دیگر ریکارڈ کامعائنہ کیا اور موقع پر ہدایات جاری کی ‘جبکہ ریکارڈکو اپ ڈیٹ اور گندم سٹاک کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائے اس موقع پر ڈی ایف سی ٹیم ہمراہ تھے۔