پشاور سکول میں حالیہ دہشت گردانہ حملہ‘ صدر باراک اوباما نے سلامتی کونسل کے اراکین کے اجلاس میں حملے کے بعد پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پاکستان کو حملے کے بعد معاونت کی پیشکش کی ہے‘ پینٹاگون
بدھ 17 دسمبر 2014 16:32
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) امریکی صدر باراک اوباما نے قومی سلامتی کونسل کے اراکین کیساتھ حالیہ وحشیانہ دہشت گرد حملے کے تناظر میں پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر باراک اوباما نے قومی سلامتی کونسل کے اراکین کیساتھ پشاور سکول پر دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں امریکی سکیورٹی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اجلاس میں نائب صدر جو بائیڈن قومی سلامتی کی مشیر سوسن رائس اور ایف بی آئی ، سی آئی اے سمیت مختلف خفیہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں صدر باراک اوباما کو ملک کی سکیورٹی صورتحال اور بیرون ملک سکیورٹی مانیٹرنگ کے امریکی پروگرام بارے آگاہ کیا گیا۔(جاری ہے)
دریں اثناء امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کیربننے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کو حالیہ وحشیانہ حملے کے بعد معاونت کی پیشکش کردی ہے تاہم اسلام آباد نے اس سلسلے میں باضابطہ طور پر ہمیں معاونت فراہم کرنے کی درخواست نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان گذشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کے اس خطرے کا سامنا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان پر کئی بار اس حقیقت بارے واضح کرچکے ہیں کہ دہشت گردی وہ خطرہ ہے جس کا دونوں ممالک کو مشترکہ طور پر سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں سے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر سکیورٹی کو حقیقی خدشات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے گذشتہ کئی سال سے فوج کی کوششیں ناقابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں اور انتہاء پسندوں کیخلاف لڑائی کے دوران پاک فوج کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا تاہم اس کے باوجود وہ ان دہشت گردوں کیخلاف ہمت اور حوصلے کیساتھ نمٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سکول میں حملہ اور اس کے بعد طالبان کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلینا اس بات کا عکاس ہے کہ وزیرستان آپریشن کے باعث وہ پاک فوج کے دباؤ میں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.