مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں شہداء پشاور کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام، خونی سانحہ قومی المیہ ہے‘ چودھری پرویزالٰہی
بدھ 17 دسمبر 2014 16:55
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق )کے زیر اہتمام یہاں مسلم لیگ ہاؤس میں خونی سانحہ پشاور میں شہید ہونیوالے بچوں، اساتذہ اور دیگر کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
(جاری ہے)
سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر کہا کہ یہ قومی المیہ ہے جس کی پوری تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ساری دنیا میں اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے، پشاور میں ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے شرکت کر کے پارٹی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ میں بھی معصوم بچوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا، سکول پر حملہ پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے، اس معاملہ پر پوری قوم متحد ہے، پوری قوم اور رہنماؤں کو اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینا چاہئے جس نے اور شہریوں نے اپنے بچوں کی شہادت سے عظیم قربانیوں کی نئی داستان رقم کی ہے۔ اجلاس کے شرکاء میں چودھری ظہیر الدین، مونس الٰہی، شاہد منظور گل، خرم منور منج، محمد خان لغاری کے علاوہ رہنماؤں، خواتین اور کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.