سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے 141 افراد کی غائباََ نماز جنازہ سیالکوٹ میں ریلوے اسٹیشن کے سامنے ادا کر دی گئی

بدھ 17 دسمبر 2014 18:41

سیالکوٹ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) پشاور میں ورسک روڈ پر آرمی پبلک اسکول میں گزشتہ روز رونما ہو نے والے دل سوز المناک واقعہ جس میں بے گناہ 132معصوم بچوں اور عملہ کے ۹ سمیت 141 افراد سمیت بے دردی سے شہید کر دیا گیا تھا کی غائباََ نماز جنازہ سیالکوٹ میں ریلوے اسٹیشن کے سامنے ادا کر دی گئی ہے۔نماز جنازہ میں چھوٹے بڑے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پشاور میں آرمی پبلک سکول میں دہشت گردی کے نتیجہ میں 126معصوم طالبعلموں کی شہادت پرگہرے دکھ کا اظہار کیا اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کو گرفتارکیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے تعلیم دشمن اور وطن دشمن عناصرسے اس ملک کو پاک کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار صدر سنی اتحاد کونسل سیالکوٹ محمد عثمان خان لودھی نے ایک مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ملک دشمن اور تعلیم دشمن عناصر کی سرپرستی کرنے والوں سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

متعلقہ عنوان :