بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں قیمتی جانوں کے ضائع ہونے سے گہرا صدمہ ہوا ہے،ایم ڈی بیت المال،
پاکستان بیت المال کے پلیٹ فارم سے ملک کے بچوں کے حقوق کی تحفظ کا عزم کر رکھا ہے،بیرسٹر عابد وحید شیخ
بدھ 17 دسمبر 2014 19:15
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور پر ہر دل رنجیدہ ہر آنکھ اشکبا ر ہے۔وہ پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دہشت گردی کے نتیجہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں پر حملہ ظلم و بربریت کی بد ترین مثال ہے ، اس گھناؤنے واقعے میں ملوث افراد کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں اور یہ لوگ انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان بیت المال کے پلیٹ فارم سے ملک کے بچوں کے حقوق کی تحفظ کا عزم کر رکھا ہے۔بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں جن کی قیمتی جانوں کے ضائع ہونے سے گہرا صدمہ ہوا ہے۔ انہوں نے مرحومین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے دکھ میں برابرکی شریک ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.