Live Updates

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تمام قومی جماعتیں متحد ہیں کوئی بھی ادارہ دہشتگردی کیخلاف جنگ تنہا نہیں جیت سکتا ،عمران خان،

اختلافات اپنی جگہ دہشتگردی کیخلاف سب اکٹھے ہیں ،میری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ، پارلیمنٹ میں بیٹھی تمام جماعتیں متفق ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ،جوڈیشل کمیشن اگر کہہ دے کہ دھاندلی نہیں ہوئی تو تسلیم کرلینگے،سربراہ تحریک انصاف

بدھ 17 دسمبر 2014 20:17

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تمام قومی جماعتیں متحد ہیں کوئی بھی ادارہ دہشتگردی کیخلاف جنگ تنہا نہیں جیت سکتا ،پوری قوم کو اکھٹا ہونا اس لیے ضروری ہے کیوں کہ قوم اکٹھی ہوتی ہے تو جنگ جیتتی ہے،اختلافات اپنی جگہ دہشتگردی کیخلاف سب اکٹھے ہیں میری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ، پارلیمنٹ میں بیٹھی تمام جماعتیں متفق ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ،جوڈیشل کمیشن اگر کہہ دے کہ دھاندلی نہیں ہوئی تو تسلیم کرلینگے۔

بدھ کو پشاورمیں گورنر ہاؤس میں پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس کے موقع پرایک سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ قوموں کی زندگی میں ایسا موقع آتاہے کہ وہ سب اکٹھے ہوجاتے ہیں ہمارے احتلافات نہیں ہیں جمہوریت کو آگے لیکرجانے کیلئے دھاندلی کی تفتیش کی بات کی تاکہ دھاندلی میں ملوث لوگوں کو سزا ملے ہم نے جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پشاورسانحہ کی وجہ سے یہ لازم تھا کہ ہم سب اکٹھے ہوجائیں جب قوم اکٹھی ہوجاتی ہے تو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتایہ وقت ہے کہ قوم متحد ہوپشاورمیں بچوں کو جس طرح مارا گیا اس کی مثال نہیں ملتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ہم دہشتگردی کیخلاف متحد ہیں انہوں نے کہاکہ انتخابات میں دوروز بعد جب میاں نوازشریف ہسپتال میں آئے تو میں نے انہیں کہاکہ دہشتگردی ہمارا قومی مسئلہ ہے اور ہم اس معاملے میں حکومت کی مکمل حمایت کرینگے آل پارٹیز کانفرنس سے لیکرآج تک اس معاملے پرحکومت کی مکمل حمایت کی ہے دہشتگردی ختم ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا پلان آف ایکشن تیارکرنے کیلئے کمیٹی کو جو وقت دیا ہے وہ اس میں تیار کرے اس پلان میں تمام جماعتیں حصہ دار ہوں اور سارا ملک عزم کرے کہ ملک سے دہشتگردی کاخاتمہ کرنا ہے انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ادارہ دہشتگردی کیخلاف تنہاجنگ نہیں جیت سکتا انہوں نے کہاکہ اب میں یہاں سے کنٹینر پر جارہاہوں دھرنے میں سانحہ پشاور کے شہداء کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ دہشتگردی کے معاملے پر پوری قوم کو اکھٹا ہونا اس لیے ضروری ہے کیوں کہ قوم اکٹھی ہوتی ہے تو جنگ جیتتی ہے۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی قومی مسئلہ ہے اور وہ پہلے ہی وزیراعظم سے اس مسئلہ پر حمایت کرنے کا کہہ چکے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ان کے یہاں آنے کا مقصد سب کو یہ پیغام دینا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اکھٹی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات