چنیوٹ ،متحدہ قومی موومنٹ کے ضلعی سینئر نائب صدر اصغر عباس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جا ں بحق
جمعرات 18 دسمبر 2014 11:45
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) چنیوٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے ضلعی سینئر نائب صدر اصغر عباس کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، الطاف حسین نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اصغر عباس کی موت کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے، ٹارگٹ کلنگ بنداورقاتل گرفتارنہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج ہوگا۔ پولیس کے مطابق اصغر عباس کو ان کے گھر کے باہر گھات لگائے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے نشانہ بنایا، ڈی پی او عبدالقادر کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم کے کارکنان اور ضلعی عہدیدار اسپتال پہنچ گئے۔ مشتعل کارکنوں نے شہر بھر کی دکانیں بند کرا دیں۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قتل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ ادھر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے چنیوٹ میں متحدہ کے کارکن کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی کارکردگی صرف خانہ پوری تک محدود ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصغر عباس کی شہادت تحریک کا بہت بڑا نقصان ہے ، اصغر حسین کی شہادت پر میں اور تمام کارکن سوگواروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصغر عباس کا قتل طالبان ،اس کی ہمدرد لشکر جھنگوی اور دیگر کالعدم تنظیموں کی مشترکہ کارروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبانائزیشن کے خلاف آواز اْٹھانے پر ایم کیو ایم کے عہدیداروں اورکارکنوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے۔ اور وزیراعلیٰ شہباز شریف ، مقامی پولیس اور انتظامیہ سے رپورٹیں طلب کرنے سے زیادہ کچھ نہیں کررہے۔ اس کے علاوہ، متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام صوبہ سندھ ، پنجاب ،خیبرپختونخوا ،بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں سانحہ پشاور کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہدا سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.