سانحہ پشاور کیخلاف کل ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائیگا، ترجمان اہلسنت والجماعت بلوچستان

جمعرات 18 دسمبر 2014 17:25

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) اہلسنت والجماعت بلوچستان کے صوبائی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قائد اہلسنت والجماععت علامہ محمد احمد لدھیانوی نے سانحہ پشاور میں دہشتگردوں اور اسلام دشمنوں کے ہاتھوں میں معصوم طلباء کی شہادت کے خلاف آج ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائیگا مرکزی قیادت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے دیگر صوبوں کی طرح آج بروز جمعة المبارک کو بلوچستان بھر میں سانحہ پشاور کے خلاف اہلسنت والجماعت کی جانب سے پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا اور خطبہ جمعہ کے موقع پر بھی خطیب حضرات اور علماء کرام پشاور سانحہ کی مذمت کیساتھ ساتھ شہداء کیلئے خصوصی دعا بھی کرینگے ترجمان نے اپنے بیان میں اہلسنت والجماعت کے تمام صوبائی وضلعی عہدیداران اور کارکنان کو تاکید کی ہیں کہ وہ مرکزی کال کے مطابق سانحہ پشاور کے خلاف بھر پور احتجاج کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کریں ۔

متعلقہ عنوان :