سانحہ پشاور کے بعدملک بھر میں کاروبار زندگی بحال ہونے کے باوجود سوگ کا عالم بر قرا ر
تعلیمی اداروں کے طلبہ اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے شہداء کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کاسلسلہ جاری ، مختلف مقامات پر گزشتہ روز بھی شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ،سرکاری ملازمین اور سول سوسائٹی کے افراد کی شرکت
جمعرات 18 دسمبر 2014 18:57
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور کے بعدملک بھر میں کاروبار زندگی بحال ہونے کے باوجود دوسرے روز بھی سوگ کا عالم بر قرا ررہا ،تعلیمی اداروں کے طلبہ اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے شہداء کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کاسلسلہ جاری ہے ،مختلف مقامات پر گزشتہ روز بھی شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سرکاری ملازمین اور عام شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے سکول میں پیش آنیوالے دہشتگردی کے واقعہ کیخلاف بدھ کے روز ملک بھر میں مارکیٹیں اور بازار بند رہے جو گزشتہ روز کھل گئے تاہم سوگ کا عالم بر قرار ہے ۔ گزشتہ روزبھی مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا اور طلبہ اس سانحے پر افسوس کا اظہارکرتے رہے۔(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی طرف سے مزنگ آفس میں قرآن خوانی اور بعد ازاں اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی ۔
اس دوران مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک اور رکن صوبائی اسمبلی کرن ڈار فرط جذبات سے آبدیدہ ہو گئیں ، انہوں نے کہا کہ جب عام شہریوں کو اس سانحہ پر صبر نہیں آرہا تو معصوم شہداء کی مائیں کس طرح صبر کریں گی۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام لبرٹی چوک میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کے لئے پھول رکھے گئے ۔اس موقع پر تعلیمی اداروں کے طلبہ اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔تحریک انصاف ویمن ونگ کے زیر اہتمام بھی چیئرنگ کراس چوک میں شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اس موقع پر شرکاء نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردی کے خلاف اور سانحہ میں شہید ہونے والوں کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ لاہور پریس کلب کے باہر علماء و مشائخ اہل سنت کے زیر اہتمام مظاہرہ کیا گیا جس میں دہشتگردی کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی ۔ اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ اس سانحہ کے اصل چہروں کو بے نقاب کیا جائے۔پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام ڈیفنس میں سانحہ کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔ جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے ملازمین نے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جس میں سول سوسائٹی کے افرا دنے بھی شرکت کی ۔ٹاؤن شپ میں بھی لیسکو ملازمین نے سانحہ پشاور کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی اور فاتحہ خوانی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.