ہم حالت جنگ میں ہیں اب سخت فیصلوں کا وقت آگیا ہے،سید نیئر حسین بخاری،
چیئرمین سینیٹ کا آرمی پبلک سکول ورسک روڈ پشاور پر حملہ میں زخمی ہونے والے اساتذہ و طلبا ء کی عیادت کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ ۔
جمعرات 18 دسمبر 2014 19:15
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری آرمی پبلک سکول ورسک روڈ پشاور پر حملہ میں زخمی ہونے والے اساتذہ و طلبا ء کی عیادت کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور گئے ۔چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری فرداً فرداً زخمی طلباء کے پاس گئے اور اُن کے حوصلوں کی داد دیتے ہوئے سکول کے طلباء پر حملے کو سانحہ عظیم قرار دیا اور کہا کہ ظلم و بربریت کی انتہا کر دی گئی ۔
چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخار ی نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اب سخت فیصلوں کا وقت آگیا ہے انہوں نے قومی قیادت سے اپیل کی کہ سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کی سلامتی اور بقاء کیلئے قومی یکجہتی کاعملی ثبوت دیا جائے۔چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے زخمی طلباء اور شہدا کے والدین کو یقین دلایا کہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو نشان عبرت بنانے کیلئے سخت ترین اقدامات کیے جائیں گے درندگی اور بربریت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.