پشاور سمیت صوبے بھر میں چالیس ہزار سے زائد شہریوں کے شناختی کارڈ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے بلاک کر دیئے
جمعرات 18 دسمبر 2014 21:09
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) پشاور سمیت صوبے بھر میں چالیس ہزار سے زائد شہریوں کے شناختی کارڈ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے بلاک کر دیئے گئے ۔ شناختی کارڈوں کے بلاک ہونے کے باعث ان افراد کو پاسپورٹ کی فراہمی بھی نہیں ہو رہی ہے ۔ صوبائی دارلحکومت پشاور میں سب سے زیادہ افراد کے شناختی کارڈ کو نادرا کی جانب سے بلاک کیا گیا ہے ۔
شناختی کارڈوں کے بلاک ہونے کے باعث شہری روزانہ نادرا ، سپیشل برانچ ، پولیس لائن اور دیگر دفاتر کا چکر لگا رہے ہیں ۔ نادرا کی جانب سے چالیس ہزار سے زائد شہریوں جن میں دس ہزار خواتین بھی شامل ہیں کے شناختی کارڈوں کو اس لئے بلاک کیا ہے کہ ا ن پر افغان مہاجرین کا شک ہے ۔ تاہم یہ افراد عرصہ دراز سے صوبے میں رہائش پذیر ہے ۔(جاری ہے)
نادرا کی جانب سے خیبر پختونخوا کے شہریوں کے ساتھ زیادتیات کرتے ہو ئے ان کے شناختی کارڈ کو عرصہ دراز سے بلاک کیا ہے جبکہ شناختی کارڈوں کی کلیرنس پر مختلف افراد کی جانب سے ہزاروں روپے رشوت بھی وصول کی جا رہی ہے ۔
شناختی کارڈ بلاک ہونے پر نادرا حکام نے رابطہ کیا ہے ۔ کہ شک کی بنیاد پر ان افراد کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں تاہم انکوائری مکمل ہونے کے بعد ان شناختی کارڈ کو کلیئر کر دیا جائے گا ۔ تاہم شہریوں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نادرا کی جانب سے خیبر پختونخوا کے شہریوں کے ساتھ زیادتیات کی جا رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.