قومی اسمبلی کی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کا نے مساوی اسناد کی تصدیق کیلئے قائم کردہ انٹربورڈ چیئرمین کمیٹی (آئی بی سی سی )کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار،
مساوی اسناد کی تصدیق کا عمل بلا تاخیر کرنے کی ہدایت ادارہ منافع نہ نقصان کی بنیاد پر کام کرتا ہے پھر بھی اس کی سالانہ آمدنی ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے سے زائد ہے،کمیٹی کو بریفنگ
جمعرات 18 دسمبر 2014 22:10
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے مساوی اسناد کی تصدیق کیلئے قائم کردہ انٹربورڈ چیئرمین کمیٹی (آئی بی سی سی )کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے بہتر کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ کمیٹی کو حکام نے بتایاہے کہ سرٹیفکیٹ کی تصدیق کیلئے ادارہ منافع نہ نقصان کی بنیاد پر کام کرتا ہے پھر بھی اس کی سالانہ آمدنی ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے سے زائد ہے ۔
جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئرمین عبدالرحیم مندوخیل کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں ارکان کمیٹی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں اسناد کے مساوی ہونے کے بارے میں تصدیق کیلئے قائم انٹر بورڈ چیئرمین کمیٹی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ انٹر بورڈ کمیٹی مختلف غیر ملکی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کا کام بغیر کسی نفع نقصان کے کرتی ہے ادارے کا مقصد ان طلباء کو ایکولینس سرٹیفکیٹ بنا کر دینا ہوتا ہے۔
حکومت ادارے کو سالانہ پانچ کروڑ روپے گرانٹ دیتی ہے اور ادارہ خود سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرکے ایک کروڑ چالیس لاکھ چالیس ہزار روپے سالانہ کماتا ہے جس سے یہ ادارہ حکومت کی گرانٹ پر چلتا ہے اس کے ملک بھر میں چاروں صوبوں کے مختلف مقامات پر دفاتر ہیں اس کا مقصد طلباء کو بروقت سہولیات فراہم کرنا ہے۔ کمیٹی نے بورڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ طلباء کو جلد از جلد تصدیق کے مراحل سے گزارنا چاہیے نہ کہ مختلف حیلے بہانے کرکے ان کے کام میں تاخیر برتی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.