قومی احتساب بیورو نے پاکستان پوسٹ کے تعاون سے خصوصی یادگاری ٹکٹ جاری کردیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پوسٹ کے تعاون سے خصوصی یادگاری ٹکٹ جاری کیا ہے جس پر ”کرپشن سے انکار“ کا نعرہ درج ہے تاکہ عوام میں بدعنوانی کی لعنت کے خلاف شعور بیدار کیا جائے۔

(جاری ہے)

خصوصی یادگار ٹکٹ کا اجراء ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے پاکستان کے سنجیدہ عزم کا اظہار ہے۔ معروف خطاط عادل صلاح الدین نے یادگاری ٹکٹ کا ڈیزائن تیار کیا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے موقع پر 9 دسمبر کو ایوان صدر میں اس یادگاری ٹکٹ کا باضابطہ اجراء کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :