وزیراعلی خیبرپختونخو اکاغلام علی،پروفیسرابراہیم سے اظہارتعزیت

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء)خیبرپختونخواکے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے سینیٹر حاجی غلام علی کے چچا حاجی گل والی اور جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم کے کمسن پوتے کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے سینئر صحافی اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر طارق آفاق کی خوشدامن کی وفات پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے الگ تعزیتی پیغامات میں وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمے صبر و استقامت سے برادشت کرنے کی توفیق دے۔