یمن،بم دھماکے میں درجنوں ہلاکتیں ، امریکہ کی شدید مذمت

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) امریکہ نے یمن کے شہر رضا میں ہونے والے حالیہ م حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جِس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے، جِن میں کم از کم 15 بچیاں بھی شامل تھیں جو اپنے اسکول کی بس میں سوار تھیں۔ایک بیان میں، محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان، جین ساکی نے اِس دہشت گرد حملے میں ہلاک شدگان کے احباب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے عوام کو ایک طویل عرصے سے عقل سے عاری شدت پسندی سے واسطہ رہا ہے، اور حملے میں یمنی شہریوں کی زندگی تلخ بنا دی گئی ہے، جس سے امن اور مفاہمت کی راہ کا راستہ روکنے والوں کے ظالمانہ عزائم اور درندگی کی واضح نشاندہی ہوتی ہے۔ ترجمان کے بقول، جزیرہ نما عربستان میں القاعدہ سے وابستہ دھڑوں کی طرف سے درپیش خطرات کے انسداد کے لیے، امریکہ یمن کے ساتھ اپنی ساجھے داری کے عزم پر پوری طرح سے قائم ہے۔

متعلقہ عنوان :