امریکہ کادنیابھرکیلئے سفری انتباہ جاری ،

امریکی تعطیلات کی مدت کے دوران پوری طرح بالخصوص آسٹریلیا میں ہلاکت خیز محاصرے کے واقعہ کے پیش نظر چوکس رہیں،امریکی محکمہ خارجہ

ہفتہ 20 دسمبر 2014 20:35

امریکہ کادنیابھرکیلئے سفری انتباہ جاری ،

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) امریکہ نے گزشتہ روز دنیا بھر میں سفری انتباہ جاری کیا ہے اور امریکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ تعطیلات کی مدت کے دوران پوری طرح بالخصوص آسٹریلیا میں ہلاکت خیز محاصرے کے واقعہ کے پیش نظر چوکس رہیں۔سڈنی میں رواں ہفتے ایک کیفے کا ڈرامائی محاصرہ کیا گیا تھا جو پیر کو شروع ہوا تھا اور جس کے نتیجے میں دو یرغمالی اور ایک مسلح شخص ہلاک ہو گیا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے انتباہ میں کہا گیا ہے کہ سڈنی آسٹریلیا میں واحد بھیڑیے کا حملہ ، جس کے نتیجے میں دو یرغمالی ہلاک ہو گئے تھے، اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ امریکی شہریوں کو محتاط رہنا چاہیے اور چوکسی کی انتہائی سطح سے کام لیں اور اپنے ذاتی تحفظ میں اضافے کے لئے موزوں اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

ایجنسی نے کہا ہے کہ گزشتہ حملوں کے ایک تجزیہ کار نے ”پرزور سفارش“ کی ہے کہ تعطیلات کے اس سیزن کے دوران دہشت گرد نہ صرف امریکی حکومت کی تنصیبات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں بلکہ انہوں نے ہوٹلوں ، شاپنگ کے علاقوں ، عبادت گاہوں اور سکولوں پر بھی توجہ مرکوز کررکھی ہے ۔

انتباہ میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک امریکی شہریوں کو اس بارے میں خبردار رہنا چاہیے کہ دہشت گرد گروپوں اور ان کی وجہ سے شہ پانے والے عوامی مقامات پر ناقابل بیان خطرات کا موجب بن سکتے ہیں