ملک بھر کی جیلوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

سینٹرل جیل بہاولپور میں 340سزائے موت کے قیدی پا بند سلا سل

اتوار 21 دسمبر 2014 15:44

ملک بھر کی جیلوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

بہاول پور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) پھانسیوں کی سزا پر عمل درآمد کے حکومتی فیصلے کے بعدملک بھر کی جیلوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل بہاولپور میں اس وقت مجموعی طور پر 340سزائے موت کے قیدی موجود ہیں جن میں سے 271قیدیوں کی اپیلیں ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں اور 33قیدیوں کی اپیلیں سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہیں جبکہ 32قیدیوں کی رحم کی اپیلیں ایوان صدر میں موجود ہیں اس کے علاوہ 4قیدیوں کی رحم کی اپیلیں سزائے موت پر حکومتی فیصلے کے عمل درآمد سے پہلے ہی مسترد کی جاچکی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل بہاولپور میں اس وقت ایک قیدی نواز ولد سرور کا تعلق تحریک طالبان سے ہے جس کے لیے کسی بھی دن ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کی توقع کی جاہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :