بھارت،ریاست منی پور میں بم دھماکہ، تین افرا د ہلاک،چار زخمی
اتوار 21 دسمبر 2014 19:09
گوہاٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2014ء) بھارت کے شورش زدہ شمال مشرق میں اتوار کو علی الصبح ایک بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے،یہ بات پولیس نے بتائی ہے،یہ ایک ہفتے سے کم عرصے میں اس علاقے میں دوسرا حملہ ہے۔دھماکے کی وجہ سے منی پور کا ریاستی دارالحکومت مغربی امپھال لرز اٹھا۔منی پور کی سرحد میانمر سے ملتی ہے،یہ علاقہ کئی دہائیوں سے علیحدگی پسندانہ تشدد کی لپیٹ میں ہے۔
سینئر ریاستی پولیس افسر اے سنگھ نے ا مپھال سے ٹیلیفون پر فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ اس دھماکے میں تین محنت کش ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔سنگھ نے بتایا کہ انتہائی جدید طرز کا آتشگیر مواد(آئی ای ڈی) ایک بس ڈیو کے قریب نصب کیا گیا جو اتوار کو علی الصبح دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔(جاری ہے)
کسی باغی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور فوری طور پر اس کے محرک کا بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
یہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں امپھال میں اس قسم کا دوسرا حملہ تھا۔15دسمبر کو اس قسم کے ایک دھماکہ میں ایک شحض ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔دورافتادہ ریاست کافی عرصے سے باغیوں کے تشدد کی کارروائیوں کی لپیٹ میں ہے اور یہ کئی قبائلی گروپوں اور نئی دہلی کے اقتدار کے خلاف برسرپیکار چھوٹے گوریلا گروپوں کا گڑھ ہے۔وہ اکثر ریاست میں برتری کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ آرائی میں ملوث ہوتے ہیں۔حکام کے مطابق1947ء میں برطانیہ سے حصول آزادی کے بعد سے بھارت کی سات شمال مشرقی ریاستوں میں سے سات میں باغیانہ تشدد میں کم از کم پچاس ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی سیاسی رہنماؤں نے شمال مشرق کو بڑے پیمانے پر نظرانداز کر رکھا ہے،فوج نے ان پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اپنی زیادہ تر توجہ ملک کا مقابلتاً دولتمند آٹھ شمالی ریاستوں کی ترقی پر مرکوز کر رکھی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.