کراچی ، بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے ٹارگٹ کلر گروپ کا انچارج مارا گیا ،ترجمان رینجرز

اتوار 21 دسمبر 2014 22:23

کراچی ، بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2014ء) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز کے ساتھ مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے ٹارگٹ کلر گروپ کا انچارج مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز ترجمان کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ کچھ ٹارگٹ کلر دہشت گرد مذکورہ علاقے میں موجود ہے جس پر رینجرز نے علاقے میں کاروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی رینجرز کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں کی جارہی ہیں ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت امجد عرف سجاد لنگڑا کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان سوات کے ٹارگٹ کلر گروپ کا سربراہ تھا ۔

متعلقہ عنوان :