اوپیک کا تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنے کا اعلان

تیل کی گرتی قیمتوں کے ذمہ دار تیل بیچنے والے غیر ممالک ہیں، سعودی وزیر پٹرولیم

پیر 22 دسمبر 2014 14:30

اوپیک کا تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنے کا اعلان

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) تیل پیدای کرنیوالے ممالک کی تنظیم اوپیک نے تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل گرتی قیمتوں کے ذمہ دار تیل بیچنے والے غیر ممبر ممالک ہیں۔سعودی وزیر پٹرولیم علی النعیمی نے کہا ہے کہ غلط معلومات پھیلانے کے باعث تیل کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاوہ ممالک جو اوپیک کے ممبر نہیں ہیں وہ تیل کی پیداوار کو کم کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن ہم ایسا ہم نہیں کرینگے، خاص طور پر سعودی عرب پیداوار میں کمی نہیں کریگا۔

کویت کے وزیر برائے پیٹرولیم علی العمیر نے کہا کہ تیل برآمد کرنیوالے ملکوں کی تنظیم اوپیک کو پیداوار کم کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور اسی لئے کوئی ہنگامی اجلاس طلب نہیں کیا جائیگا۔ دوسری جانب ایشیائی مارکیٹوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔فروری کیلئے ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 58سینٹ کیساتھ 57.71 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ کی قیمت 79سینٹ کیساتھ 62ڈالر ہوگئی۔