لال مسجد کے باہر سول سوسائٹی کا احتجاج ، طالبان نے دھمکی دیدی
پیر 22 دسمبر 2014 15:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) لال مسجد کے سابق خطیب مولاناعبدالعزیز کے خلاف احتجاج ختم کرانے کے لیے تحریک طالبان پاکستان کاگروپ جماعت الاحرار بھی میدان میں آگیاہے اورسول سوسائٹی کے نمائندگان کو مقدمات واپس نہ لینے ، احتجاج ختم نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔
(جاری ہے)
ایک قومی روزنامے کو موصول ہونیوالی ٹیلی فونک ریکارڈ نگ میں سول سوسائٹی احتجاج کے منتظمین سے جماعت الاحرار کے مرکزی ترجمان احسان اللہ احسان نے کہاکہ لال مسجد کے سابق خطیب کو تنگ کرنا نہ چھوڑا تواحتجاج کے منتظمین ، اُن کے خاندان اور دیگر لوگوں کے لیے اچھانہیں ہوگا۔
احسان اللہ احسان کاکہناتھاکہ وہ کمزور ضرور ہیں لیکن دشمنوں کو کبھی بھولتے نہیں ، وہ تنبیہ کرتے ہیں کہ اپنے آپ سمیت دیگر لوگوں کو مشکلات میں مت ڈالیں اورطالبان کو مجبور نہ کریں ۔ گفتگوکرتے ہوئے احتجاج کے منتظمین کاکہناتھاکہ وہ امن و امان کے قیام اور اتحاد کے لیے کوشاں ہیں ، مسجد ایک ایسی جگہ ہے جہاں تمام لوگ ایک ہی صف میں کھڑے ہوتے ہے لیکن ذاتی مقاصد کے لیے محراب و منبر کے استعمال کے خلاف ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.