سرگودھا اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں موٹر سائیکل ‘ کریشر مشین‘ ٹریکٹر اور نقدی وغیرہ سے محروم کردیا گیا

پیر 22 دسمبر 2014 16:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) سرگودھا اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں موٹر سائیکل ‘ کریشر مشین‘ ٹریکٹر اور نقدی وغیرہ سے محروم کردیا گیا تفصیلات کے مطابق 85 شمالی کے محمد عثمان کے گھر کے باہر سے نامعلوم چوری اس کا موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے‘ اسی طرح 120 جنوبی کے ظفر اقبال کے ڈیرہ سے کریشر‘ ٹائر ٹریکٹر کل مالیت 7 لاکھ 50 ہزار روپے نوید وغیرہ چوری کرکے لے گئے‘ ساہیوال میں محمد بشیر کے گھر سے 7 بکرے کل مالیت 2 لاکھ 25 ہزار روپے محمد شیر وغیرہ چوری کرکے لے گئے پرانا بھلوال کے محمد یار جوکہ سودا سلف خریدنے کیلئے بھلوال آیا تھا نامعلوم چور اس کی جیب سے 42 ہزار روپے نقدی چوری کرکے لے گئے جبکہ بھیرہ کے محمد اصغر اور اسکی اہلیہ کو دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور ان سے دو عدد چوڑیاں کل مالیتی 1 لاکھ 50 روپے چھین کر فرار ہوگئے متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔