سینئر ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ ، خیبرپختونخوا کی عمدہ پرفارمنس

پیر 22 دسمبر 2014 17:38

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) سینئر ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ، خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پی اے ایف کے انعام الله نے انڈر50 سنگل میں بھارت کے باون ولید کو 6-3 اور6-4 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کا ۔ اس کے علاوہ انڈر35 اورانڈر45 کیٹگری کے سنگل اور ڈبل میں بھی خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، تفصیلات کے مطابق لاہور باغ جناح میں منعقدہ سینئر ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی انڈر50 کیٹگری میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پی اے ایف کے انعام الله نے بہترین کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے باون ولید کو دو صفر سکور6-4 اور6-3 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا اس موقع پر مہمان خصوصی پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن کے صدرراؤ افتخار نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد رحمان سمیت دیگراہم شخصیات بھی موجود تھے چیمپئن میں انڈر35 سنگل میں لاہور کے عارف فیروز نے خیبرپختونخوا کے عرفان الله کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7-5 اور6-4 سے شکست دی جبکہ 45 ڈبلز میں لاہور کے حسیب اسلم اور اسد نیاز کی جوڑی نے خیبرپختونخوا کے عمرآیاز خلیل اور عرفان الله کو 7-6 اور6-4 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)

45 سنگل میں پاکستان کے ڈیوس کپررشید ملک نے لاہور کے محمد نواز کو 6-2 اور6-4 سے ہرایا اسی طرح 50 ڈبل میں رشید ملک اور زاہد ظفر نے بھارت کے ولید باون اور اجیت ریشماکو 6-3 اور6-4 سے شکست دی ،انڈر60 کے ڈبل میں اسد نیاز اور نجم نے لاہور کے اصغر باجوہ اور میجر شاہد کو 6-2 اور5-3 سے شکست دی جبکہ 60 سنگل میں لاہور کے اسد نیاز نے رحیم یار خان کے اصغر باجوہ کو 6-4 اور6-3 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا آخر میں مہمان خصوصی نے تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :