فاٹا گیمز میں بار بار تاخیر پرفاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کابھرپور احتجاج کا اعلان

پیر 22 دسمبر 2014 17:39

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل اجلاس گزشتہ روز قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدرمحمد نواز اورکزئی منعقد ہوئی ۔اس موقع پر فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہد خان شنواری سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ، اجلاس میں متفقہ قرار داد کے ذریعے فاٹا گیمز میں بار بار تاخیر پرتمام ایسوسی ایشن نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے فیصلہ کیاکہ اگر فاٹا گیمز فروری تک منعقد نہ ہوئے تو فاٹا کی تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے ۔

اجلاس میں مختلف ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ آئی ڈی پیز گیمز کے بجائے فاٹا گیمز کا انعقاد بہت ضروری تھا کیونکہ فاٹا کے تمام ایجنسی اور ایف آرز بھی حالت جنگ میں ہیں اور ان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے طرف راغب کرنا بہت ضرور ی ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جب تک ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا کی طرف سے فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کو فاٹا گیمز کے حوالے سے مثبت جواب اور فنڈز نہیں ملتا وہ گیمز کا اعلان نہیں کرسکتے کیونکہ 2011 سے لیکر 2014 تک انہوں نے متعدد بار فاٹا گیمز منعقد کرانے کا اعلان کیا لیکن فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے منعقد نہ ہوسکے ۔

اجلاس میں فاٹا ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر سیف السلام اور فاٹا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خورشید اقبال کو خصوصی ٹاسک حوالے کیاگیا جس کی روشنی میں وہ ڈائریکٹر فاٹا فیصل جمیل شاہ سے ملاقات کرکے گیمز کرانے یا نہ کرانے کے حوالے سے اجلاس کو آگا ہ کرینگے ۔ جس کے بعد فیصلہ کیاجائے گا کہ گیمز کن تاریخوں میں منعقد کرائی جائیں ۔

جس کیلئے تمام ایسوسی ایشنز کو جلد از جلد ٹیموں اور کھلاڑیوں کی تعداد فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے پاس جمع کرائیں گے ۔ اجلاس میں فاٹا اولمپک اور تمام فاٹا ایسوسی ایشن کو فنڈز نہ ملنے کی بھی شدید مزمت کی گئی ، اسکے علاوہ گورنر ہاؤس پشاور میں تمام ایسوسی ایشن کیلئے کھیلوں کا سامان مہیاکرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی تھی جس پر کوئی عمل درآمد نہ ہوسکا ۔ اجلاس میں تمام ایسوسی ایشن پر زور دیاگیا کہ وہ گیمز سے قبل شفاف طریقے سے ہر ایجنسی اور ایف آرز کے ٹرائلز اوپن کرائیں اور میرٹ پر کھلاڑیوں کی سلیکشن کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :