مہمند ایجنسی ، سانحہ پشاور کے خلاف تحصیل خویزئی کے آٹا بازار میں احتجاجی مظاہرہ و جلسہ
منگل 23 دسمبر 2014 18:47
مہمند ایجنسی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) مہمند ایجنسی ، سانحہ پشاور کے خلاف تحصیل خویزئی کے آٹا بازار میں احتجاجی مظاہرہ و جلسہ۔ مظاہرین کا پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی واک۔ دہشت گردی کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مہمند ایجنسی تحصیل خویزئی کے آٹا بازار میں خویزئی آمن کمیٹی، عوام اور قبائلی عمائدین کا ایک مشترکہ احتجاجی جلسہ ہوا جس سے ملک مہراب دین، ملک یوسف، ملک لعل حبیب، ملک صاحب رو اور ملک فضل خالق نے شدید الفاظ میں سانحہ پشاور کی مذمت کی۔
اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو بے دردی سے شہید کرنا کہا کا جہاد ہے اس واقعہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ اسلام کو پوری دنیا میں بد نام کیا گیا۔ جلسہ کے بعد سینکڑوں مظاہرین نے پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی واک کیا اور دہشت گردی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور پاک فوج کے حق میں بھی نعرے لگائے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.