دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں مزید تیزی آئے گی،نوازشریف،
پشاور میں بربریت کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا،اجلاس سے خطاب
منگل 23 دسمبر 2014 19:03
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں مزید تیزی آئے گی اور قوم یقین رکھے کوئی دہشتگرد اب بچ نہیں پائے گا۔منگل کو وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں امن و امان اور دہشت گردی کے خلاف جامع اصلاحات کے حوالے سے پالیسی پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی قسم کی تفریق نہیں کی جائے گی۔
پشاور میں بربریت کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔ کوئٹہ اور واہگہ کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو بھی سزا ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ذمہ داری شہریوں کے جان مال کی حفاظت ہے۔ دہشتگردی کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔(جاری ہے)
اس سے پہلے وزیر اعظم نے قومی سلامتی سے متعلق امور کے سوا اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دیں۔
اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان کی پارلیمانی کمیٹی نے کچھ تجاویز پر اتفاق کر لیا، اجلاس میں ،دہشتگردی کے خاتمے کے لیے فوجی عدالتوں کی تجویز بھی زیر غورآئیں تاہم اس پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے اور اس پر بحث جا ری ہے،جبکہ کرمنل جسٹس سسٹم کو موثر اور تیز بنانے ، انٹیلی جنس نظام کو مربوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اکرم درانی کا اجلاس کے بعد کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتوں کی تجویز آئی، اکثریت نے حمایت کی، جبکہ مدارس کے نصاب اور اصلاحات پر بھی کئی تجاویز سامنے آئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.