پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی تمام پروازوں کی بلنگ مکمل طور پر آٹومیشن سسٹم پر منتقل ہوگئی
فلائٹ انفارمیشن اینڈ ریونیو مینجمنٹ سسٹم اور ایئر وردینس مینجمنٹ سسٹم کاسافٹ ویئر ڈیزائن کرکے لانچ کرنا خود انحصاری کی اہم مثال ہے ،ایئر مارشل (ر)محمد یوسف
بدھ 24 دسمبر 2014 16:34
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء)سافٹ ویئرز کے اجراء کی تقریب سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈائر یکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر مارشل (ر)محمد یوسف تھے ۔اس موقع پر سی اے اے کے مختلف شعبہ جات کے ڈائریکٹرز اور اور جنرل مینجرز بھی موجود تھے ۔ سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فلائٹ انفارمیشن اینڈ ریونیو مینجمنٹ سسٹم (FIRMS)کے نفاذ سے پاکستان کی فضائی حدود سے گذرنے والی تما م پروازوں کا ریکارڈ اور بلنگ مکمل طورپر آٹومیشن سسٹم پر منتقل ہوگئی ہے اور اس سسٹم کو ایئر ٹرانسپورٹ اینڈمینجمنٹ سسٹم سے بھی منسلک کردیا گیا ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایئر وردینس مینجمنٹ سسٹم (AMS) بھی ڈیزائن کیا گیاہے، اس سسٹم کے نفاذ سے ایئروردینس سرٹیفیکٹ، انسپکشن اور مانٹرئنگ آن لائن ہوجائے گی اور انجینئرز کسی بھی ایئر پورٹ سے ایئر وردینس مینجمنٹ سسٹم (AMS) کے ذریعے رپورٹس کی آن لائن انٹری بھی کرسکیں گے ۔(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل سول ایو ی ایشن اتھارٹی ایئر مارشل (ر) محمد یوسف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی اور کمیونی کیشن کے شعبے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی دنیا کی بہترین ایوی ایشن اتھارٹیز کے ہم پلہ ہے اور ہم انٹرنیشنل ایوی ایشن اتھارٹی کے طے کردہ ضابطے اور معیار میں دنیا بھر میں کسی سے بھی پیچھے نہیں ہیں ۔
ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا تھاکہ سول ایوی ایشن کی اتھارٹی کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود سے گذرنے والی تمام پروازوں کی بلنگ مکمل طور پر آٹومیشن سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے فلائٹ انفارمیشن اینڈ ریونیو مینجمنٹ سسٹم اور ایئر وریدنس کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے ایئر وردینس مینجمنٹ سسٹم کاسافٹ ویئر ڈیزائن کرکے لانچ کرنا خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین میں آگے بڑھنے کاجذبہ اور لگن موجود ہے اور یہ اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے مقابلے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.