سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھرمیں قائم ہیپاٹائٹس کے مراکز کو فعال بناکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا
بدھ 24 دسمبر 2014 16:35
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھرمیں قائم ہیپاٹائٹس کے مراکز کو فعال بناتے ہوئے ڈاکٹرز اور ویکسی نیشن کی فراہمی یقینی بناکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ اورجسٹس محمد فاروق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔دوران سماعت سیکرٹری صحت علم الدین بلو ،ڈی جی صحت اور دیگرفریقین پیش ہوئے ۔
عدالت کے روبرو صوبے کے 25ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی جانب سے رپورٹس پیش کی گئیں ۔رپورٹس کے مطابق تحصیل و ضلع حیدر آباد ،جھڈو میں ہیپاٹائٹس کا مرکز اسپتال میں بنانے کے بجائے ایک وڈیرے فقیر محمد کھوسہ کی رہائش گاہ پر بنایا گیا ہے لیکن وہاں کوئی ڈاکٹر تعینات نہیں ۔جبکہ دیگر رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہر صوبے مختلف اضلاع میں ہیپاٹائٹس کی ویکسی نیشن کے لیے قائم کے گئے مراکز میں ادویات اور ڈاکٹرز نہ ہونے کے برابر ہیں ،جس کے باعث مریض مجبوراً پرائیویٹ ہیلتھ سینٹرز کا رخ کررہے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.