سندھ ہائی کورٹ ، کنزیومر ایکٹ کے نفاذ سے متعلق دائر درخواست پر حکومت سندھ کو چار ہفتوں میں جواب داخل کرانے کا حکم
بدھ 24 دسمبر 2014 16:35
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں کنزیومر ایکٹ کے نفاذ سے متعلق دائر درخواست پر حکومت سندھ کو چار ہفتوں میں جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس جنید غفار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔دوران سماعت ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ کنزیومر ایکٹ سے متعلق سمری وزیرا علیٰ سندھ کو بھجوادی گئی ہے ۔
لیکن تاحال سمری پر وزیر اعلیٰ سندھ نے دستخط نہیں کیے ہیں ۔عدالت نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ 15ماہ قبل کنزیومر ایکٹ کے نفاذ سے متعلق سمری منظور کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا عملدرآمد کیوں نہیں ہوا ؟ ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی مصروفیات کے باعث سمری کی منظوری نہیں ہوسکی ۔(جاری ہے)
آئندہ سماعت پر حکومت کی جانب سے جواب داخل کرایا جائے گا ۔
درخواست گذار رانا فیض الحسن نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ 2011میں صوبے میں صارفین کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن تاحال صارفین کے تحفظ کے لیے ایکٹ نافذ نہیں کیا گیا ۔اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں کنزیومر ایکٹ نافذ ہے لیکن سندھ میں صارفین کے حقوق کے لیے کسی قسم کا کوئی قانون موجود نہیں ہے ۔کنزیومر ایکٹ صارفین کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی‘ محسن نقوی
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا پنجاب پولیس میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے،علی امین گنڈا پور
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.