حکومت باجوڑ ایجنسی میں آپریشن، مختلف علاقوں میں دھماکوں سے متاثرہ افراد کو معالی معاوضوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ
بدھ 24 دسمبر 2014 17:54
باجوڑایجنسی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء)حکومت باجوڑایجنسی میں حالیہ آپریشن اور مختلف علاقوں میں بم دھماکو ں اور خود کش بم دھماکے سے متاثرہ افراد کو مالی معاوضوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں ۔ باجوڑ ایجنسی میں قبائیلی عوام کے تعاون سے امن وآمان کے صورتحال بہتر ہوگئی ہے ۔ یہ بات باجوڑایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ محمد فیاض خان شیر پاؤ نے صدر مقام خا رمیں باجوڑایجنسی میں عسکر یت پسندوں کے خلاف اپریشن کے دوران جان بحق ہونے والے افراد میں وفاقی حکومت کے طرف سے مالی معاوضوں کی چیکس دینے کے تقریب سے خطاب میں کہی ہے ۔
مالی امداد کی فراہمی کے سلسلے میں ایک تقریب ایجنسی ہیڈ کواٹر خار میں منعقد ہو ا۔ جس میں باجوڑ سکاؤٹس کے نمائندے ۔(جاری ہے)
قبائلی عمائدین زعماء اور جان بحق افراد کے ورثاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ فیاض خان شیر پاؤ نے کہاکہ وفاقی حکومت اور پو لیٹکل ایجنٹ محمد یحییٰ اخونزدہ نے باجوڑایجنسی میں عسکریت پسندوں کے خلاف حالیہ اپریشن کے دوران جان بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو مالی معاوضوں کی فراہمی کا تہیہ کررکھاہے۔
اس موقع پر فیاض خان شیر پاؤ نے باجوڑایجنسی کے نواگئی سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی سے متاثرہ افراد میں انیس لاکھ روپے کی امدادی چیکس تقسیم کئے ۔ انھوں نے بتایاکہ باجوڑایجنسی میں حکومتی عملداری کی بحالی کے لیے نتیجے میں امن وامان کی صورتحال تیزی سے بہتر ہورہی ہیں ۔اُ نہوں نے کہاکہ باجوڑایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے موثر کاروائیوں اور قبائلی عمائدین کے مکمل تعاون سے ایجنسی کے تمام علاقوں میں حکومتی عملداری مکمل طور پر بحال ہوگئی ہیں اور ایجنسی میں امن وامان کی صورتحال انتہائی بہتر ہوگئی ہیں ۔ اُ نہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ علاقے میں مکمل امن کے قیام کیلئے اپنے کوششیں مذید تیز کریں ۔ اُ نہوں نے جان بحق ہونے والے قبائیلی عمائدین کو خراج تحسین پیش کی اور ملک و قوم کیلئے انکے خدمات کو سرا ہاگیا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.