متحدہ مجلس علماءکا اجلاس، قیام امن کیلئے حکومت کا ساتھ دینے پر اتفاق، دہشت گردوں کو بلاامتیاز پھانسی دی جائے
بدھ 24 دسمبر 2014 19:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر۔2014ء)متحدہ مجلس علماءنے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیام امن کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کافیصلہ کیا ہے اور دہشت گردوں کو بلاامتیاز موت کی سزا دینے پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد متحدہ مجلس علماءکا اجلاس ہوا جس میں سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے شرکاءنے سانحہ پشاور کو سفاکانہ جرم قرار دیتے ہوئے مجرموں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے اور قیام امن کیلئے حکومت کا ساتھ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماءنے فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو سزائے موت دینے میں کسی قسم کا امتیاز نہ برتا جائے اور عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے بلاتفریق سزائیں دی جائیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.