پیپلزپارٹی کے کسی بھی پروگرام کیلئے جبری چندہ وصول کرناہمارا طریقہ کار نہیں ، اقبال چنہ
بدھ 24 دسمبر 2014 23:10
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء)پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چنہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کسی بھی پروگرام کیلئے جبری چندہ وصول کرناہمارا طریقہ کار ہرگز نہیں رہا ،اس طرز کے سسٹم متعارف کرانے والوں کو لوگ اچھی طرح جانتے ہیں لیکن اس کے باوجود اگر کورئی ورکرپیپلزپارٹی کی شہید چیئر پرسن اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے چندہ وصول کرنے جیسی منفی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف نہ صرف تنظیمی سطح پر کارروائی کی جائے گی بلکہ پیپلزپارٹی بھی ایسے عناصر کو خارج کرنے میں دیر نہیں لگائے گی ۔
بدھ کو سول اسپتال کراچی میں پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چنہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا کوئی بھی پروگرام ہو ہم نے ورکروں کو کبھی بھی چندہ وصولی کی ترغیب نہیں دی بلکہ ہر کارکن اپنے جیب خرچ سے پروگرام منعقد کرنے کو ترجیح دیتا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 27دسمبر کو بے نظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کے لئے کارکنان پرعزم ہیں اور انہیں اس مقصد کے لئے میڈیکل اسٹورویا اسپتالوں کی ٹھکیداروں سے کسی قسم کی وصولی کی ضرورت نہیں پیپلزپارٹی کے جیالے بڑے سے بڑے پروگرام کو اپنی بسات کے مطابق منعقد کرنا اچھی طرح جانتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کا نام استعمال کر کے وصولیوں میں ملوث پایا گیا تو پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر اسے سخت ترین کارروائی کا سامنا کرنا پڑیگا ۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.