30 اہلسنّت جماعتوں کا 26دسمبر کی احتجاجی ریلی میں شرکت کا اعلان
بدھ 24 دسمبر 2014 23:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء ) تنظیم علمائے اہلسنّت اور سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام سانحہٴ پشاور کے خلاف 26 دسمبر کو اچھرہ موڑ سے شمع چوک تک ہونے والی احتجاجی ریلی میں 30 اہلسنّت جماعتوں نے شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان تنظیماتِ اہلسنّت کے راہنماؤں نے تنظیم علمائے اہلسنّت کے صدر مفتی مشتاق احمد نوری اور سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیہ میں کیا ہے۔
طالبان مخالف ریلی میں شرکت کا اعلان کرنے والی جماعتوں میں سنی اتحاد کونسل، پاکستان سنی تحریک، تحفظ ِ ناموسِ رسالت محاذ، تنظیم حُرمت ِ اولیاء، تحریک فروغِ اسلام، تنظیم لاثانی، انجمن غلامانِ پیر سیّال، مرکزی مجلس چشتیہ، جماعت اہلسنّت، جمعیت علمائے پاکستان، تحریک صراطِ مستقیم، تنظیم اتحادِ اُمّت، نعیمین ایسوسی ایشن، انجمن طلبائے اسلام، انجمن نوجوانانِ اسلام، مصطفائی تحریک، انجمن طلباء مدارسِ عربیہ، تنظیم المدارس ایکشن کمیٹی، میلاد کونسل، دفاعِ اسلام محاذ، پاکستان جسٹس فرنٹ، نیشنل مشائخ کونسل، سنی علماء بورڈ، نظامِ مصطفی پارٹی، ضیاء الاُمّت فاؤنڈیشن، انجمن اساتذہٴ پاکستان، محافظانِ ختم ِ نبوّت، جاں نثار، فدایانِ ختم ِ نبوّت اور اسلامک ویلفیئر سوسائٹی شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے
-
حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں ناکام
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا جائیدادکی منتقلی پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ
-
ملک میں غربت میں بڑا اضافہ
-
خیبر پختونخوا میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا گیا
-
پی ٹی آئی سے اقوام متحدہ کے انتخابی آبزرور گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی برائے طبی تعلیم کا پہلا اجلاس
-
دنیا میں بڑھتی اوسط عمر کووڈ وباء سے تنزلی کا شکار، ڈبلیو ایچ او
-
پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہی: عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
بلوچستان کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے فنڈز مختص کئے ہیں، اویس لغاری
-
رانا ثناء اللہ سے پوچھتا ہوں کہ اگرمذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں تو حملے کون کرا رہا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.